اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا،پنجاب میں آج رات گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار،کشمیر،گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کےساتھ مزیدبارش کاامکان ہے۔
شمال مشرقی،جنوبی بلوچستان،جنوب مشرقی،بالائی سندھ،بالائی کے پی میں بارش متوقع ہے۔ شمال مشرقی،جنوبی پنجاب اورکشمیرمیں چندمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان۔
شدیدبارشوں سےمختلف پہاڑی علاقوں کےمقامی،برساتی ندی نالوں میں طغیاتی کاخطرہ ہے۔
شدیدبارشوں سےڈی جی خان کےپہاڑی علاقوں،ژوب،بارکھان میں بھی طغیانی کاخدشہ۔ موسیٰ خیل،لورالائی،ہرنائی،کوہلو،ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی میں بھی طغیانی کاامکان ہے۔
نصیرآباد،جعفرآباد،قلات،خضدار،لسبیلہ،آواران،کیچ،پنگجورمیں طغیانی کاخدشہ۔
جیکب آباد،قمبر،شہدادکوٹ،لاڑکانہ،دادو،جامشورومیں طغیانی کاامکان۔ مری،گلیات،مانسہرہ،دیر،سوات،شانگلہ،نوشہرہ،صوابی میں بھی طغیانی کاخدشہ۔ اسلام آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ،نارووال،جہلم،گجرات،کشمیرمیں طغیانی کاخطرہ ہے۔
شدیدبارشوں سےاسلام آباد،راولپنڈی کےنشیبی علاقےزیرآب آنےکااندیشہ پیدا ہو گیا۔ گوجرانوالہ،سیالکوٹ،بہاولنگر،بہاولپور،راجن پورکےنشیبی علاقےزیرآب آنےکاخدشہ۔
کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ، بدین،سکھر،کشمور،گھوٹکی کےنشیبی علاقے زیرآب آنےکاخطرہ ہے۔
رحیم یارخان،شکارپور،خیرپورکےنشیبی علاقےبھی زیرآب آنےکااندیشہ ہو گیا۔ خیبرپختونخواکےپہاڑی علاقوں،مری،گلیات،کشمیر،گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ ہے۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیش میں 15 سالہ جبر کے دور اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، حافظ نعیم الرحمان