اہم خبریں

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلےالیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر اپنے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 فیصلے ان افراد کے لیے اپ لوڈ کیے جو مخصوص نشستوں پر تجزیے میں اپنی رائے دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ اور پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشست پر کمیشن کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان پر سپریم کورٹ کا 13جنوری کا فیصلہ بھی اپ لوڈ کر دیا گیاہے۔
مزید پڑھیں: پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس کا قیام،سربراہی اویس لغاری کرینگے

متعلقہ خبریں