اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے آج ملک بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔
ہندوتوا سے متاثر بی جے پی کی زیر قیادت ہندوستانی حکومت نے پانچ سال قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرتے ہوئے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر منسوخ کر دیا تھا۔یوم استحقاق پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دفتر خارجہ سے ڈی چوک اسلام آباد تک خصوصی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واک کی قیادت کریں گے جبکہ وفاقی وزراء، قانون ساز، مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنما، سول سوسائٹی کے ارکان، ماہرین تعلیم، طلباء اور میڈیا کے افراد بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔واک کا آغاز صبح 8 بجکر 45 منٹ پر دفتر خارجہ سے ہوگا اور ڈی چوک پہنچے گا جہاں اسحاق ڈار شرکاء سے خطاب کریں گے۔
صبح نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور تمام چلنے والی ٹریفک ٹھپ ہو جائے گی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بھی بجائے جائیں گے۔
ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور دیگر میڈیا ادارے خصوصی نشریات نشر کر رہے ہیں، جن میں کشمیر کی جدوجہد آزادی کے رہنماؤں، کشمیریوں کی قربانیوں اور بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں کشمیر میں معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آ ج 05 اگست پیر 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟