اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم کی زیرصدارت ٹریک اینڈٹریس سسٹم کےحوالےسےجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کوایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتارتیزکرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وزیرمملکت برائےخزانہ کوایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبےکی نگرانی سونپ دی۔ ٹریک اینڈٹریس سسٹم کےحوالےسےتفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعظم کی ٹریک اینڈٹریس سسٹم سےمتعلق خرابیوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ
ٹیکس نظام کی بہتری کیلئےایف بی آر کی اصلاحات ضروری ہیں۔ عوام کی ایک،ایک پائی بچانےکیلئےدن رات محنت کریں گے۔ ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں :7نکاتی ایجنڈا دے رکھا ہے پیچھے نہیں ہٹیں گے،حافظ نعیم الرحمان















