اہم خبریں

چین سےپاکستانی قرضوں کو 5سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کو پاکستانی قرضوں کو 5سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے۔
امید ہے چینی حکومت ہماری درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی۔
مہنگائی اور بجلی کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ آئی پی پیز کے حوالے سے ترجیحات کا جائز ہ لے رہے ہیں۔ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دیا۔
کچھ عرصے میں چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔
چین کے عوام کی ترقی ان کی یکجہتی میں پنہاں ہے۔ عوام کو معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یکجا ہونا پڑے گا۔ سی پیک جاری ہے اور جاری رہے گا۔کوشش ہے سی پیک منصوبوں کو اپنے دور حکومت میں مکمل کریں۔

مزید پڑھیں :پاکستانی ایمبیسی نے بنگلہ دیش میں پاکستانی شہریوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا

متعلقہ خبریں