اہم خبریں

5اگست2019کے بھارتی اقدامات کےخلاف کل یوم استحصال منایاجائےگا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )امیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل370اور35اےکوختم کر کےمقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنیکی کوشش کی۔ 5اگست2019کے بھارتی اقدامات کےخلاف کل یوم استحصال منایاجائےگا۔
پانچ اگست جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیر پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارتی مظالم کشمیریوں کو ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بند کرانے میں کردار ادا کرے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کی کوشش کی۔ 7دہائیوں کے دوران کشمیریوں نے لاکھوں جانیں قربان کیں۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

متعلقہ خبریں