نیلم (نیوز ڈیسک) وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ،نمونیا بخار کھانسی کی بیماریاں پھوٹ پڑیں ہسپتالوں مریضوں کا رش،بچے خواتین بزرگ سب سے زیادہ متاثر۔ وادی نیلم میں شدید برف باری کی وجہ سے ناطہ انجماد سے گر گیا ہے۔ شدید سردی کی وجہ موسمی بیماریاںپھوٹ پڑی ہیں۔ نمونیا بخار کھانسی جسم میں درد نزلہ زکام کے مریضوں سے ہسپتال بھر گئے ہیں۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال آٹھ مقام ڈاکٹر سجاد حسین مغل نے بتایا کہ شدید سردی کی وجہ سے انفیکشن پھیل رہا ہےنمونیا بخار کھانسی نزلہ زکام کی وجہ سے بچے خواتین بوڑھے افراد متاثر ہو رہے ہیں ۔ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی میں سینکڑوں مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پرچیک اپ کیاجاتا ہے ۔بجلی کی بندش کے باوجود ڈی ایچ کیو میں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں روزانہ کثیر تعداد میں مریض داخل کئے جا رہے ہیں مفت علاج معالجہ کے بعد صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کئے جاتے ہیں۔ڈی ایچ کیو نیلم میں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں۔ جو مریض آتا ہے شفایاب ہوکر جاتا ہے۔ صرف ایسے مریضوں کو سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کیا جاتا ہےجو انتہائی ناگزیرہوں۔ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا کہ سردی کی لہر جب تک برقرار رہے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔برف والا پانی استعمال نہ کیا جائے ۔پانی ابال کر استعمال کیا جائے گرم کھانا کھایا جائے ایسی اشیاء کے استعمال سے گریز کیا جائے جس سےانفیکشن پھیلنے کا احتمال ہو.















