اسلام آباد (اے بی این نیوز )سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں خودشکست تسلیم کر لی ہے۔ احسن اقبال کہہ رہے کہ ماہرین لائیں مطلب ان کے پاس ماہرین نہیں ہیں۔
آپ جیتے ہوئے بھی نہیں تھے پھر بھی ہاتھ اٹھا کر کہا کہ اقتدار دیں۔ زبردستی اقتدار پر قبضہ کیا اور کہتے ہیں کوئی واویلا نہ کرے ۔ اپریل 2022سے اقتدار میں ہیں اور کہتے ہیں عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں ۔
بجلی کے بل اتنے زیادہ آرہے ہیں اور یہ کہتے ہیں واویلا اور شور بھی نہ مچائیں۔ احسن اقبال کو یاد دلائیں2022میں جب اقتدار میں آئے بجلی 16روپے فی یونٹ تھی۔ جب اپریل 2022میں اقتدار میں آئےتو وعدہ کیا بجلی یونٹ12روپے کا کرینگے۔
تحریک عدم اعتماد اس بنیاد پر لائے کہ 6ماہ میں معیشت کو درست کردینگے۔ آپ نے کہا تھا کہ منگائی اور غربت کو کم کردیں گے لیکن کچھ نہیں کیا۔ حکومت کوئی ایک چیز بتا دے جو درست کردی ہو۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی ڈیل نہیں ہو سکتی،بات چیت تو ممکن ہے،تلخیاں کم ہونی چاہئیں،فواد چودھری