اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ۔ اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ندی نالوں میں نہانے والوں کو روکنے کے حوالے سے کوئی ٹیمیں تشکیل نہ دی جاسکیں ۔
راول ڈیم سپیل وے کے قریب پارک روڈ پر نوجوان نہاتے نظر آرہے ہیں جن کو پوچھنے اور روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ مقامی تھانہ شہزاد ٹاون پولیس گشت پر معمور ہونے کے باوجود نہانے والے نوجوانوں کو روک نہ سکے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ساون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کسی بھی وقت ڈیم کا پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے سپیل وے کھولے جاسکتے ہیں۔ پانی کا پریشر تیز ہونے کی وجہ سے نہانے والے نوجوانوں کی زندگیاں داو پر لگ گئیں ہیں ۔
واضح رہے رواں ماہ کے دوران اسلام آباد راولپنڈی میں ساون کی بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی رفتار تیز ہونے سے کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تاہم رواں ماہ نہانے والے نوجوانوں کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ روکنے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے اب انتہا کردی عمران خان پر تنقید کررہے ہیں، انتظار پنجوتھہ















