لاہور (اے بی این نیوز )لاہور میں جرمن شہری اسٹریٹ کرائم کا شکار ہو گیا۔ لاہور میں ایک جرمن شہری کو مسلح افراد نے حملہ کر کے لوٹ لیا۔
27 سالہ سیاح برگ فلورائن کا کہنا ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے اطراف میں کیمپنگ کررہا تھا کہ اچانک 2 مسلح افراد نے آکر اس پر تشدد شروع کردیا۔ جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
ڈاکو اس کا مہنگا موبائل ، نقدی اور 5 لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ بھی لے کر فرار ہوگئے ، عینی شاہدین نے فوری طور پر رینجرز ہسپتال منتقل کیا جہاں رینجرز کی جانب سے متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
متاثرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹرولنگ کرتی ڈولفن سکواڈ کو اطلاع دی مگر انہوں نے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ شدید زخمی غیر ملکی، جو بمشکل ہوش میں تھا، گرنے سے پہلے سائیکل پر رینجرز کے دفتر پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
برگ کو علاج کے لیے رینجرز کے ہسپتال لے گئے۔ بعد میں، وہ اسے ایک پولیس اسٹیشن لے گئے جہاں اس کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔دریں اثناء ایس پی کنٹونمنٹ نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :وفاقی دارالحکومت میں2 مختلف واقعات،4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے
								
								
				
													














