اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے حسن کے ریمانڈ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل علی بخاری اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سی ٹی ڈی حکام نے حسن کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے حسن کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر 6 اگست کے لیے نوٹس بھی جاری کر دیا۔اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے پی ای سی اے ایکٹ کے تحت درج مقدمے سے پی ٹی آئی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی رہائی پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں: عراقی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری پالیسی نافذ کرنے کا اعلان