اہم خبریں

ملک بھر میں صنفی تشدد کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ،قانون و انصاف کمیشن کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   ) ملک بھر میں صنفی تشدد کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ۔
قانون و انصاف کمیشن کی صنفی تشدد سے متعلق رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ قانون و انصاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق
صنفی تشدد کے عدالتوں میں زیر التوامقدمات میں بھی اضافہ ہونے لگا۔
2023 میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات 21 ہزار 891 سے بڑھ کر 39 ہزار 665 ہوگئے۔
پنجاب میں صنفی تشدد کے زیرالتوا مقدمات میں 100فیصد تک اضافہ ہوا۔
سندھ میں 3، کے پی 14، بلوچستان میں 2فیصداوراسلام آباد میں ایک فیصد اضافہ۔
صنفی مقدمات میں الیکٹرانک جرائم میں اضافہ، معاشی جرائم میں کمی ہو ئی ۔
صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائوں کی شرح صرف 5فیصد ہے۔

مزید پڑھیں :مرغی ،انڈے، دال چنا،لہسن،آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ مزید مہنگا

متعلقہ خبریں