اہم خبریں

مرغی ،انڈے، دال چنا،لہسن،آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ مزید مہنگا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ۔ جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
7اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہوا۔ انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں دال چنا 3 روپے تک مہنگی ہوئی۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں دو روپے سے زیادہ کا اضافہ۔
آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیا شامل۔ ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں بجلی ایک روپے 18 پیسے سستی ہوئی۔
آٹے کا 20 کلو تھیلا 23 روپے تک سستا ہوا۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی (  ف  ) کے مابین بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا، حکومت کی پریشانی بڑھ گئی

متعلقہ خبریں