اہم خبریں

وزیراعظم سے درخواست کرتے ہیں قومی ڈائیلاگ کا آغاز کریں،پیپلز پارٹی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف سے سیاسی جماعت کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کردی۔۔۔قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال میں کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنا گھر درست کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ قومی ڈائیلاگ کا آغاز کریں۔ ہمارے آپس کے مسائل مذاکرات کے ذرئعے حل ہونے چاہیئے۔

آج پوری مسلم امہ کا دل دکھی ہے۔ اسرائیل نے وجود میں آتے ہی فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کئے۔ یہ سب اس لئے ہورہا ہے کہ فلسطینی کمزور ہیں۔
اسرائیل فلسطین میں خون کی ندیاں بہارہاہے۔
یہ کمزور اور طاقتور کی جنگ ہے۔ فلسطین میں ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری کی جارہی ہے۔ اسرائیل اور اس کے حواری بہت طاقتور ہیں۔ فلسطین میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں لیکن سب خاموش ہیں۔
اس وقت فلسطین میں مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ تہران میں حملہ کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا ڈی گئیں۔ کسی اور ملک میں کچھ بھی ہوجائے تو فوری مسئلہ حل کر دیا جاتا ہے۔
نیتن یاہو امریکی کانگریس سے خطاب کرتا ہے تو کھڑے ہوکر تالیاں بجائی جاتی ہیں۔
فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر دنیا خاموش ہوجاتی ہے۔ آج طاقتور ہر وہ حد عبور کررہاہے جو انسانیت کی تذلیل ہے۔
مزید پڑھیں :قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق اور اسماعیل ہانیہ کے قتل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

متعلقہ خبریں