لاہور ( نیوز ڈیسک )لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے عوامی اجتماع کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا اور بتایا کہ درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
لاہور ڈی سی کے وکیل نے کہا کہ لاہور 14 اگست یوم آزادی ہے، شہری یوم آزادی مناتے ہیں اور شہری 14 اگست کو مینار پاکستان آتے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔قبل ازیں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے دارالحکومت میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی متعدد وجوہات بتائیں۔
مزید پڑھیں: ترکی نے ملک بھر میں انسٹاگرام بلاک کر دیا،میٹا کا تبصرہ کرنے سے انکار