اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس، 10 نکاتی ایجنڈا ،ملکی اقتصادی صورتحال زیر غور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں ملکی اقتصادی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جائے گی۔

اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور اسرائیل کے خلاف مذمتی قرارداد سمیت اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان تجارت میں توسیع کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پیش کی جائے گی۔

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج چارٹر کے دوبارہ نفاذ کی منظوری دی جائے گی۔ مجوزہ کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں لاپتہ افراد سے متعلق وزراء کی کمیٹی کی رپورٹ، نجکاری بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی سمری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی شامل ہے جسے کابینہ کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاق سے متعلق سال 2021-22 اور سال 2022-23 کی پالیسیوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

22 جولائی کو کابینہ کمیٹی برائے ریاستی اداروں کے فیصلوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ کو سرکاری اداروں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ، تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر وقاص جنجوعہ کو رہا کرنیکا کا حکم

متعلقہ خبریں