اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم  کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس  منعقد ہوا۔       اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان شریک  ہو ئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں شرکت پر شرکاکا شکریہ ادا کیا۔
شرکانے مشترکہ طور پر فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم  پر غم و غصے کا اظہار کیا ۔      شرکا نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔       اجلاس میں تہران میں حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار  کیا گیا۔
اجلاس کے شرکا    نے کہا کہ  ایسے واقعات خطے میں مزید کشیدگی کی فضا کو ہوا دیتے ہیں۔       وزیرِاعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل کے ریاستی ظلم و بربریت کو امت مسلمہ کیلئے المیہ قرار دیا ۔
فلسطینیوں کی انسانی ہمدردی کے تحت امداد تک رسائی یقینی بنائی جائے۔      اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
 فلسطینی میڈیکل طلباکو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں امدادی بنیادوں پر داخلہ دیا جائے گا۔    فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئےکل پاکستان بھر میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ  کیا گیا۔     اجلاس میں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نمازِجنازہ ادا کرنے کا   بھی فیصلہ ۔
 پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کیلئے خصوصی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ ۔       شرکا    نے کہا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی پر بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ۔    
مزید پڑھیں :5 اگست پی ٹی آئی کا جلسہ،عمران خان کا اڈیالہ جیل سے عوام کیلئے بڑا پیغام آ گیا
								
								
				
													














