اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر راہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو۔
آج بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے،عمرایوب خان
اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بانی چئیرمین نے پیغام دیا ہے، عالمی برادری غزہ میں امن یقینی بنائے،فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے،مغربی ممالک اسرائیل کی جانب سے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں،ایران کی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا جاتا ہے،مغربی ممالک کا وہ اخلاقی جواز کہاں گیا،فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے،اسرائیل ہر غلط قدم اٹھا رہا ہے اور روک ٹوک والا کوئی نہیں ہے۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف کا خصوصی پیغام ہے کہ 5 اگست کو عوام صوابی پہنچیں، عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام صوابی جلسے کے ذریعے عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے،
پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جو پاور پلانٹ لگائے اس وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی،ملک کی 90 فیصد آبادی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،موجودہ حکومت ادارووں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھا رہی ہے،پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان مقبول لیڈر ہیں،عمرایوب خان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جو لوگ سڑکوں پر تحریک چلا رہے ہیں ان سب کو اکٹھا کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کو ناجائز گرفتار کیا گیا جو سابق وزیراعظم ہیں فیصلہ کیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھانی ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز 5 اگست کو صوابی جلسے میں شرکت کریں،جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے گا،گرینڈالائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے اور مشاورت ہوگی،تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے جو اس رجیم کیخلاف ہیں۔
مزید پڑھیں :آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامی کاواضح اعلان