اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان ریلوے نے مسافرٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی۔ حکام کے مطابق کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی۔
اے سی کلاس ٹکٹ میں 100سے 150روپے تک کمی کی گئی۔
اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50روپے تک کمی کی گئی۔ کمی کا اطلاق 3اگست سے ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا
مزید پڑھیں :بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں 20 سالہ حمیرا نامی خاتون طوفانی نالے میں ڈوب کر جاں بحق