اہم خبریں

بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں 20 سالہ حمیرا نامی خاتون طوفانی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بحریہ ٹاؤن میں دفتر جاتے ہوئے لڑکی ڈوب گئی۔ بحریہ ٹاؤن فیز 6 میں 20 سالہ حمیرا نامی خاتون طوفانی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے اسکوٹر پر کام پر جا رہی تھی۔
غوری ٹاؤن کی رہائشی حمیرا سکوٹر پر سوار ہوتے ہوئے پانی کے تیزلہر میں پھنس گئی جس کے باعث وہ بے قابو ہو گئی۔ وہ طوفانی نالے میں گرکر جاں بھق ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ان کی کوششوں کے باوجود، حمیرا کی لاش بالآخر مل گئی اس کا اسکوٹر ابھی تک لاپتہ ہے۔
مزید پڑھیں :مون سون کی بارشوں نے ناران کاغان میں تباہی مچا کر رکھ دی

متعلقہ خبریں