اہم خبریں

ویزہ سنٹر بی ایل ایس کےذمہ داران کی ایجنٹوں سے کمیشن وصولی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد (رضوان عباسی ) بی ایل ایس سپین ویزہ سینٹر کا بے رحمانہ کھیل جاری ، پاکستانیوں کے لئے سپین ویزہ کا حصول مشکل ہو گی.

سپین جانے والے ہزاروں پاکستانی شہر اقتدار میں کھلے آسمان تلے کئی دن اور راتیں گزار نے پر مجبور اور در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے، ویزہ سینٹر بی ایل ایس کے زمہ داران کی مبینہ طور پر ایجنٹوں سے کمیشن وصولی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی جانے کے خواہشمند پاکستانی بی ایل ایس اور ایجنٹ مافیہ کی اندرون خانہ ملی بھگت اور کا شکار ہو رہے ہیں ، روزنامہ اوصاف نے ایجنٹ مافیا سے کسٹمر بن کر معلومات حاصل کر لیں ہیں ، بی ایل ایس ویزہ سینٹر کے باہر منڈلانے والے ایجنٹس نے ویزہ سینٹر کے افسران کے ساتھ اندرون خانہ معاملات طے ہونے اور کمیشن وصولی کا دعویٰ کیا ہے.

معلومات کے مطابق ایجنٹوں کے ویزہ سینٹر کے اندر ملازمین کے ساتھ معاملات طے ہیں ، زرائع کے مطابق اٹلی کے فیملی سیٹلمنٹ کے ویزہ کیسز کے لیے ایجنٹوں نے فی پاسپورٹ پچاس ہزار کمیشن رکھا ہوا ہے جبکہ ویزہ فیس اسکے علاوہ ہے ۔تحقیات کے مطابق سپین جانے والے خواہشمندوں کی ویزہ کے متعلق مطلوبہ کاغذات تو مکمل ہوتے ہیں .

لیکن بی ایل ایس کے تاخیری حربوں کی وجہ سے ملک بھر سے آئے عوام کئی دن اسلام آباد ویزہ سینٹر کے باہر کھلے آسمان تلے انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ایجنٹس کے زرئعے ویزہ کیسز دھڑلے سے جمع ہو رہے ہیں.

تحقیات کے مطابق بی ایل ایس ویزہ سینٹر فیملی کے چار اور ورک پرمنٹ کے دو کیس روزانہ کی بنیاد پر جمع کر رہا ہے جبکہ روز کی بنیاد پر ملک بھر سے آئے عوام اپوینٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے کئی روز سڑکوں پر انتظار میں گزار دیتے ہیں ۔

ویزہ سینیٹر بی ایل ایس کے زمہ دار کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن متعلقہ آفیسر جواب دینے سے گریزاں ہےجبکہ ویزہ سینٹر کے فرنٹ ڈیسک پر براجمان خاتون کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے، ملک بھر سے آئے سپین ویزے کے خواہش مند افرادکا سپین سفارتخانے خانے سمیت وزارت خارجہ اور سمندر پار پاکستانی وزارت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 3دن میں 24افراد ہلاک ہوئے، عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں