اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی تکالیف میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ لاہورمیں بارش کا 44سال کا ریکارڈ ٹوٹا۔
اس وقت تک 337ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پانی کو جلد ازجلد باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تیز بارشوں کی پہلے سے پیشگوئی ہوئی تھی۔ ہسپتالوں کےعملے کو ہائی الرٹ کیا گیا۔ بارش کو نہ تو روکا جاسکتا ہے اور نہ کم کیا جاسکتا ہے۔ انتظامیہ موجود ہوگی اور کام کرتی نظر آئے گی،
11سال سے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے۔
تنقید وہ لوگ کررہے ہیں جن کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 3دن میں 24افراد ہلاک ہوئے۔ نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے بچوں کو دور رکھا جائے۔
پی ٹی آئی سیاست کرنے کیلئے کوئی بہانہ ڈھونڈتی ہے۔
صورتحال کووزیراعلیٰ پنجاب خود مانیٹر کررہی ہے۔ کے پی میں ڈینگی آیا تھا توایک بہادر لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گیا تھا۔ کسی کو بھی قدرتی آفات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامی کاواضح اعلان