اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں ناحق قید کرکے رکھا ہوا ہے۔ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا ہمارا مقصد ہے۔
جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔
مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔ جلسے کا مقصد مہنگائی ،پی ٹی آئی کارکنوں اور لیڈرشپ کی رہا ئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اس کو ناجائز گرفتار کیا گیا۔
5اگست کو صوابی کے جلسے میں عوام بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیں۔
مزید پڑھیں :سال 2024 میں ٹیلی کام، میڈیا اور تعمیراتی کمپنیاں سب سے زیادہ سائبر حملوں کا نشانہ بنی ہیں، کیسپرسکی