اہم خبریں

چاہتے ہیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوں،عمر ایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ اسماعیل ہانیہ سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا۔
عالمی دنیا اسرائیلی مظالم پر خاموش کیوں ہے ؟
ایران کی سرزمین پر اسماعیل ہانیہ کو شہیدکیا جاتا ہے۔ مغربی ممالک کا وہ اخلاقی جواز کہاں گیا،فلسطینیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ عالمی برادری غزہ میں امن یقینی بنائے،فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے۔
بانی پی ٹی آئی نے صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے خرچے کم کیے تھے۔ چاہتے ہیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوں۔ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت اور بانی پی ٹی آئی مقبول لیڈر ہیں۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش،رین ایمرجنسی نافذ،مری میں لینڈ سلائیڈنگ

متعلقہ خبریں