اہم خبریں

لاہور ، 44 سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ،متعدد عمارتیں منہدم،ٹریفک کا نظام درہم برہم

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت میں 44 سال میں سب سے زیادہ بارشیںریکارڈ کی گئی جس سے شہر میں افراتفری پھیل گئی ، بعض علاقوں میں چند گھنٹوںمیں 337 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ۔لاہور میں شدید بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

بارش سے گلیوں میں پانی بھر گیا، متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، دفاتر اور دکانیں بند ۔ شہر میں مون سون کی تیز بارش کا سلسلہ 2 گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا۔موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مال روڈ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی جیسے علاقے زیرآب آگئے۔

سب سے زیادہ بارش لاہور میں ایئرپورٹ پر 337 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں پانی والا تالاب میں 203 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 191 ملی میٹر، اپر مال میں 182 ملی میٹر، مغل پورہ میں 173 ملی میٹر، تاج پورہ میں 180 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 227 ملی میٹر اور چوہڑ ٹاون میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش نے نمی کا زور توڑ دیا۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی شہروں میں متعدد فیڈرز بھی ٹرپ ہو گئے جس سے بجلی کی بندش اور مکینوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا قتل ، ایران میں سرخ پرچم لہرادیا

متعلقہ خبریں