اسلام آباد (اے بی این نیوز)بجلی صارفین کو پھر ہا ئی وو لٹیج جھٹکا دینے کی تیا ر۔ بجلی مزید 2روپے10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو نے کا امکان۔ پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھا رٹی کچھ دیر بعد سما عت کر ے گی ۔ سی پی پی اے نے جون کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا۔
منظوری کی صورت اضافی رقم اگست کے بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں ’اوور بلنگ‘ میں ملوث۔ رپورٹ نیپرا کو پیش ۔
نیپرا اتھارٹی نے تمام تقسیم کار کمپنیوں سے وضاحت طلب کر لی۔ اور بلنگ صارفین کو ریکارڈ شدہ اصل یونٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کر نے کی ہدایت ۔ وہ صارفین جو بل ادا نہیں کر سکے ان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگایا جائے گا۔ تمام ہدایات کی رپورٹ تیس دنوں کے اندر جمع کرا نے کا حکم
مزید پڑھیں :قیمتوں میں اضافہ، چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا















