اہم خبریں

قیمتوں میں اضافہ، چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )قیمتوں میں اضافہ، چینی کی برآمد معطل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں مقررہ بینچ مارک سے2روپے56 پیسے بڑھ گئی،

حکومتی کابینہ کمیٹی نےچینی کی برآمد معطل کرنے کا عندیہ دے دیا،ذرئع کے مطابق کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ اورشوگر ایڈوائزری بورڈ کا مشترکہ اجلاس کل طلب۔

پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن سےچینی کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت طلب۔
حکومتی کابینہ کمیٹی شوگرملز مالکان کومختص برآمدی کوٹہ معطل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چینی کی ریٹیل فی کلو قیمت ای سی سی کے مقررہ بینچ مارک سے بڑھ چکی ہے۔
ای سی سی نےچینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کابینچ مارک145 روپے 15 پیسے مقرر کیا تھا۔

چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 147 روپے71 پیسے تک پہنچ چکی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے پر برآمد فوری روک دی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیں :حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، بدلہ لیں گے، حماس کا اعلان

متعلقہ خبریں