اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج رات موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی پنجاب، کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
منگل کے روز کشمیر ، پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، سندھ اور بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر،شمال مشر قی پنجاب، جنوبی سندھ اورجنوبی بلو چستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
بدھ کے روز کشمیر ،با لا ئی/وسطی پنجاب ، اسلام آباد ، با لا ئی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، جنو ب مشر قی سندھ اور جنو بی بلو چستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد، سندھ، شمالی/جنوب مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 110، بالاکوٹ 103، مالم جبہ 80، دیر (بالائی 55، زیریں 14)، سیدو شریف 52، کاکول 48، مردان 35، باچا خان ایئرپورٹ 20، پٹن 18، کالام، میر کھانی 16، چترال 15، پشاور شہر 14، دروش 11،کشمیر: مظفرآباد(سٹی 94، ایئرپورٹ 58 )، گڑھی دوپٹہ 22، راولاکوٹ 05،پنجاب: ٹوبہ ٹیک سنگھ 63، اسلام آباد (گولڑہ 53، سید پور 26، زیرو پوائنٹ 25، ایئرپورٹ 16، بوکرا 02)، اوکاڑہ 46، اٹک 38، لاہور ایئرپورٹ 16، مری 14، بہاولپور سٹی 14، ایئرپورٹ 07)، چکوال 10، بہاولنگر 09، ساہیوال 08، خانیوال 05، حافظ آباد، شیخوپورہ 04، فیصل آباد 03، راولپنڈی (چکلالہ 03، شمس آباد 02، کچہری 01)، جھنگ، ملتان سٹی 02، سرگودھا سٹی، نور پور تھل 01، سندھ: کراچی (گڈاپ 42، اورنگی ٹاؤن 29، سرجانی ٹاؤن 19، نارتھ کراچی 21، ناظم آباد 10، مسرور بیس، 09، گلشن معمار 08، کیماڑی 03، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، فیصل بیس 02، یونیورسٹی روڈ 02، جناح ٹرمینل 01) جیکب آباد 15، لاڑکانہ 15، ٹنڈو جام 12، بدین 09، موہنجوداڑو 07، چھور، سکرنڈ 05، حیدرآباد 04، پڈعیدن، نواب شاہ 03، ، میر پور خاص 02، ٹھٹھہ، دادو، مٹھی 01،بلوچستان: سبی 31، بارکھان 19، قلات 16، خضدار 07، لسبیلہ 03، ژوب 02،گلگت بلتستان: چلاس 06، گلگت 04، گوپس 03، بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45، خیرپور 43، بہاولنگر، رحیم یار خان اور روہڑی 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مر طوب اور مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔