اسلام آباد( اے بی این نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ فوری کھولنے کا حکم
عدالت نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کردی۔
سی ڈی اے کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم کالعدم قرار۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری۔
پی ٹی آئی ،سی ڈی اے حکام سے 10قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔
پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ ،پانی کا ٹینک اور مینول الارم سسٹم لگائے گی۔
بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کیلئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کریں گے۔
بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔
مزید پڑھیں :امیر جماعت اسلامی نےملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ دیدیا















