لاہور ( اے بی این نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ مریم نواز پر فاشسٹ ہونے کا الزام لگاتے آپ کو شرم آنی چاہیے۔
مریم نواز کو والد کے سامنے آپ نے گرفتار کروایا تھا۔
سیاسی مخالفین پر آرٹیکل6 کے مقدمات بنانے کی فرمائشیں کرنیوالا فاشسٹ لیڈر فتنہ خان تھا۔ مریم نواز نے بشریٰ بی بی یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کروایا۔ آپ ویل چیئر سے خود ڈر کے بھاگے اور اٹھے مریم نواز نے نہیں اٹھایا۔
فاشسٹ اور ذاتی عداوت کے مارے حکمران آپ تھے۔ اپنی پاکستان مخالف سازشوں کا ملبہ مریم نواز پر مت ڈالو۔ فوجی تنصیبات پر حملے اور شہدا کے مجسمے جلاکر معصومیت کا ڈرامہ کرتے ہو۔
9مئی کا حساب بھی دینا ہوگا اور سزا بھی بھگتنی پڑے گی۔
مزید پڑھیں :ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، عمران خان کا دو ٹوک اعلان















