اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مون سون با رشیں قہر بن گئیں ۔۔ 26 افراد جا ں بحق ۔ پشا ور کے علاقے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل۔ 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جا ں بحق ۔ ایک نوجوان زخمی۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق۔ نصیر آباد میں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ۔ امدادی ٹیموں نے ایک بچے کو زندہ دوسرے کی لاش نکال لی۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جا ں بحق۔ فیصل آبادچھت گرنے کی وجہ سے 2خواتین جاں بحق ۔ 3 زخمی۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختو نخوا میں جانی اور مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13افراد جا ں بحق ۔ 6 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد 4 خواتین اور 7 بچے شا مل ہیں ۔ مجموعی طور پر 16 گھروں کو نقصان پہنچا. 15 گھروں کو جزوی اور 1گھر کو مکمل نقصان پہنچا۔۔ جانی و مالی حادثات کوہاٹ ۔ باجوڑ۔ چترال اپر و لوئر۔ دیر اپر۔ سوات اور صوابی میں رونما ہوئے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا درہ آدم خیل میں سیلابی ریلے میں جا ں بحق افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان ۔ کہا مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ را ولپنڈی، اسلام آ با د ، خیبرپختونخو، بلوچستان اور سندھ کے مختلف حصوں میں با دل برس پڑ ے ۔
جڑواں شہروں میں جل تھل ایک ہوگیا۔ راول پنڈی کے نشیبی علاقوں کی گلیوں اور شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم ۔ نشیبیعلاقے زیرآب ۔ نالہ لئی میں طغیانی۔ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت۔ رین ایمرجنسی نافذ ۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ۔ ایبٹ آباد ۔ٹھنڈیانی روڈ کٹھوال کے قریب لینڈ سلائیڈنگ۔ گا ڑ ی زد میں آ نے سے دوافراد زخمی ۔
صوابی میں مون سون کی تبا ہ کا ریاں ۔ متعد د کچے مکانات گر گئے۔ آزاد کشمیر میں با رش ۔ ڈھیری چوہدریاں کے مقام پر میرپور کوٹلی مرکزی سڑک دونوں اطراف سے بیٹھ گئی۔ ندی نالوں میں طغیانی ۔ مظفر آباد میں میں با رش کے با عث متعدد رابطہ سڑکیں بند۔ کراچی سمیت زیریں سندھ کے شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ۔
لاڑکانہ میں ایک گھنٹے کی بارش نے شہر کو ڈبو دیا۔ شہر کی حالت خراب متعد د علاقے زیر آب۔ شہر کے چوکوں چوراہوں پر پانی جمع ۔ بلدیہ کے نمائندوں سمیت انتظامیہ غائب ۔ آئندہ 24 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگو ئی کی گئی ہے۔
وادی کاغان اور ملحقہ وادیوں میں بھی موسلا دھا ر بارش۔ دریائے ک کنہار سمیت ندی نالوں میں شدید طغیانی ۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ۔ شاہراہ کاغان کا مرکزی پل ٹوٹ گیا ۔شاہراہ کاغان مکمل طور پر بند۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ وادی ناران کاغان کا زمینی رابطہ منقطع ۔ہزاروں سیاح اور مقامی لوگ محصور ۔
متعلقہ ادارے غائب۔ مہانڈری بازار تباہ ۔۔بجلی سمیت انٹرنیٹ سروس معطل ۔ ہرنائی کے پہاڑی سلسلوں میں شدید بارش ۔ ۔ ندی نالوں میں سیلابی ریلے۔ ۔ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک معطل۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔
مزید پڑھیں :ہمارے دور میں بجلی 17 روپے یونٹ تھی۔ آج 85 روپے یونٹ ہے،عمرایوب













