اہم خبریں

ہمارے دور میں بجلی 17 روپے یونٹ تھی۔ آج 85 روپے یونٹ ہے،عمرایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ہمارے دور میں بجلی 17 روپے یونٹ تھی۔ آج 85 روپے یونٹ ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ن لیگ کے دور میں ہوئے۔ اب مگرمچھ کے آنسو روتے ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی شبلی فرا ز کے ہمرا ہ پریس کانفرنس۔ کہا آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑا ۔ ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھتی گئیں ۔

آج بجلی کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ عوام پریشان ہیں۔ اس وقت پاکستان کی بجلی کی طلب 27 ہزار میگا واٹ ہے ۔ غلط معاہدوں کی وجہ سے گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہورہا۔

اس وقت کیپسٹی چارجز 28 سو ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔ غلط معاہدوں کی وجہ سے سکلر ڈیٹ ادا کرنے کے پابند ہیں۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا سے ناروا سلوک روا رکھا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے غلط معاہدوں کی بنیاد رکھی۔ 40 سال سے حکومتوں میں موجود لوگوں کی وجہ سے آج یہ حا لات ہیں۔ حکمران پاکستانی عوام کا خون چوس رہے ہیں۔

ملک کو توانائی میں خود کفیل کرنےکے بجائے اپنا مفاد دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں :عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ،شوہر کا نام بتادیا

متعلقہ خبریں