اہم خبریں

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ،شوہر کا نام بتادیا

کراچی(نیوز ڈیسک )معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔ایک ویڈیو بیان میں اس نے تصدیق کی کہ اس نے چند ماہ قبل شہزاد نامی شخص سے شادی کی تھی۔

دانیہ نے انکشاف کیا کہ انہیں متعدد ذاتی مسائل کا سامنا ہے اور انہیں ایک معاون پارٹنر کی ضرورت ہے۔ شہزاد نے پرپوز کیا اور بہت غور و خوض کے بعدمیںنے قبول کر لیا اور ان کی شادی ہو گئی۔ایک اور ویڈیو میں شہزاد دانیہ کو دوستوں سے ملواتے ہوئے اور ان کی شادی پر شک کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں۔سابق ایم این اے لیاقت 9 جون 2022 کو کراچی میں پراسرار حالات میں انتقال کر گئے۔ انہیں جمعہ کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔پچھلے سال، ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے اس مقدمے میں ایک آنجہانی سیاستدان کی بیوہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کی۔

بعد میں اس کیس میں ضمانت مل گئی۔دانیہ کو اس سے قبل 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بنانے اور پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔بعد میں اسے عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

متعلقہ خبریں