اسلام آباد( نیوز ڈیسک )9 مئی کے فسادات کے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) سے رجوع کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اے ٹی سی گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست منظور کرے۔پی ٹی آئی کے بانی نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔
مزید پڑھیں: مذاکرات کے لیے حکومت کے پلے کچھ نہیں، وزراء حواس کھو بیٹھے ہیں، عمر ایوب