اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کےپلے کچھ نہیں، وزراء حواس کھو بیٹھے ہیں، وہ آپس میں متصادم ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک کو آئی پی پیز کے چنگل میں پھنسا دیا ہے، ن لیگ نے خود کپیسٹی چارجز کے مہنگے معاہدے کیے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ نگران وزراء اب مگرمچھ کے آنسو کیوں بہا رہے ہیں؟ نگران حکومت کو ہمارے پیچھے داؤ پر لگانے کی فرصت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم اور ہماری زیادہ ہے، ہم نے اپنے دور میں آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی، ہم نے آئی پی پیز کے لیے ڈالر کا ریٹ مقرر کر کے اربوں ڈالر کی بچت کی۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ ہم نے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے پر نظر ثانی کرکے 10 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹس