اہم خبریں

ہم آج بھی کہتے ہیں ملک کی بقا کیلئے مل کر ساتھ چلنا ہوگا،رانا احسان افضل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنما مسلم لیگ( ن) رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے اتحاد ضروری ہے۔ پی ٹی آئی میں 2طرح کے لوگ موجود ہیں،
پی ٹی آئی کے کچھ لوگ ملک کو آگے لے جانے کے خواہش مند ہے۔
ایک ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ملک کی بقا کیلئے مل کر ساتھ چلنا ہوگا۔ ملک میں بجلی کے حوالے سے مشکل حالات ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
200یونٹ والے صارفین کیلئے 50ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ چاہتے ہیں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔ چائنیزآئی پی پیز کے معاہد ے 148پر فکس نہیں تھے۔
مہنگائی کے حوالے سے عوام میں غلط انفارمیشن پھیلائی گئی۔
کیپسٹی پیمنٹ کے حوالے سے عوام میں آگاہی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی دورحکومت میں سی پیک کو تباہ کردیاگیا۔ پی ٹی آئی کے راہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ پورے پاکستان کا مینڈیٹ نہیں۔ عوام نے بانی پی ٹی پر اعتماد کیا۔
خواجہ آصف تو خود بھی ریحانہ ڈار سے ہارا ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن)والوں نے ابھی تک فارم 45عدالت میں جمع نہیں کرائے۔ کسی بھی اتحادی جماعت کو پراکسی نہیں سمجھتے ۔ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی سب کو احتجاج کی اجازت ہے۔
پاکستان کےعوام مہنگائی کی وجہ سےمشکلات کاشکارہیں۔

مزید پڑھیں : وقت آگیا ہے غیر قانونی کاموں کے سامنے ہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا ، علیمہ خان

متعلقہ خبریں