اسلام آباد( اے بی این نیوز )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایک جانب حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے۔ دوسری جانب رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔
مغرب کوخوش کرنےکیلئےحکمران بیانات دیتےرہتےہیں۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی سب کےسامنےہے۔ تنخواہ دار لوگوں پر اتنا ٹیکس لگا دیا کہ آدھی تنخواہ بل میں جائے۔ اگر ہم نے قیادت نہ کی تو ملک میں انارکی پھیل جائےگی۔
ہم پر امن تحریک چلا رہے ہیں چاہتے تو ڈی چوک جا سکتے تھے۔ ہم نے ایک دھرنے کو4 دھرنوں میں تبدیل کرکے تدبر کا مظاہرہ کیا۔
پورے پاکستان میں احتجاج وسیع ہو گا۔
مزید پڑھیں : یہ بھوک ہڑتالی کیمپ عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا ،بیرسٹر گوہر














