اہم خبریں

جسٹس طارق اور جسٹس مظہر نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے پیر کو ایڈہاک ججز کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مظہر عالم نے پہلے ایڈہاک جج سپریم کورٹ کے طور پر تقرری پر رضامندی ظاہر کی تھی اور پھر خود کو محفوظ کیا تھا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے دوبارہ رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے تقرری پر رضامندی ظاہر کردی۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی سے انکار کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلحہ برآمدگی کیس، پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں