لاہور ( نیوز ڈیسک )انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلحہ برآمدگی کیس میں تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔
تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
احمد وقاص جنجوعہ کے وکیل ہادی علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام ہے اور مقدمہ اصل دہشت گردی کا بنایا گیا ہے۔جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس میں ملزمان کی کیا حیثیت ہے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ جس ویڈیو یا آڈیو کا حوالہ دیا جا رہا ہے اس پر بغیر ٹیسٹ کے یقین نہیں کیا جا سکتا۔
جج طاہر عباس سپرا کا کہنا ہے کہ سات روزہ ریمانڈ کے دوران کچھ ریکوری ہوئی یا کوئی اور ملزم پکڑا گیا، آپ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کا کسی تنظیم سے رابطہ تھا؟ شاپر کا رنگ بدلو، ہمیشہ نیلا کیوں ہوتا ہے؟ منشیات کے مقدمات میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟ آیا ان 7 دنوں میں تفتیش میں کوئی جرم شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوامیں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت