اہم خبریں

خیبرپختونخوامیں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) کے ترجمان کے مطابق ٹل بلاک میں رازگیر کے کنویں میں تیل اور گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

اس کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین کیوبک میٹر معیاری کیوبک گیس نکلے گی۔ کنویں کی کھدائی کا کام رواں سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تیل اور گیس کا کنواں POL، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (PPL) کی مشترکہ ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ اٹک کے اخلاص بلاک میں پی او ایل کو دو ہفتے قبل اٹک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا تھا اور اس کنویں سے یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آئل فیلڈ کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 10 ملین مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،انڈیکس700 پوائنٹس بڑھ گیا

متعلقہ خبریں