اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی سماعت مختصر سماعت کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے کیس کی فائل کمیٹی کو 5 رکنی بنچ کے سامنے بھیج دی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس منصور علی شاہ پانچ رکنی بینچ کے روبرو اس کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
غلطی سے یہ کیس 3 رکنی بنچ کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔ کیس اہم ہے اور بنچ کی تشکیل نو کی جائے گی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پہلے بینچ میں تھے، دونوں ججز کے دستیاب ہونے پر ہی کیس ری شیڈول ہوگا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ ، ایف بی آر کے ریجنل آفس میں آگ بھڑک اٹھی،فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ