راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) ناخلف بیٹوں نے والدین کو زبردستی گھر سے نکال دیا ۔ 66 سالہ ماں اور 76 سالہ بیمار باپ کو گھر سے نکالا گیا ۔ تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں ناخلف بیٹوں کا بزرگ والدین پر تشدد اور گھر سے نکال دیا ۔
واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس۔ ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔ سول لائنز پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس نے خاتون کے چاروں بیٹوں ملزمان کاشف، ثاقب، عاطف اور علی کو گرفتار کرلیا۔
میرے بیٹوں نے ہم والدین پر تشدد کیا اور ہمیں اپنے گھر سے نکال دیا ہے۔
مزید پڑھیں :سکھ فارجسٹس کےزیراہتمام سکھوں کےعلیحدہ وطن خالصتان کےقیام کیلئےریفرنڈم















