اہم خبریں

مستونگ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج، پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت متاثر

مستونگ ( اے بی این نیوز        ) مستونگ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان گزشتہ روز سے قومی شاہراہ پر احتجاج جاری ہے۔ گوادر میں آج کے جلسے میں شرکت سے روکنے کے بعد بلوچ اتحاد کمیٹی کے کارکنان قومی شاہراہ پر ہڑتال کر دی۔

بلوچ اتحاد کمیٹی نےگوادر میں جلسے کا اعلان بھی کردیا۔ ریلی میں شرکت سے روکے جانے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مستونگ قومی شاہراہ پر گزشتہ روز سے احتجاج جاری ہے۔
دھرنے کے باعث گوادر، تربت، پنجگور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کو جانے والی ٹریفک اور پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ادھر دوسری جانب پولیس اور انتظامیہ نے مکران کوسٹل ہائی وے ایم 8 کو مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا۔نیزبلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر خاران، حب، واشک اور خضدار میں ہڑتال کی گئی جس کے باعث بیشتر کاروباری مراکز، پٹرول پمپس اور دکانیں بند رہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گوادر میں انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بھی مکمل طور پر بند ہے۔ اور دیگر علاقوں سے رابطہ بحال رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں

مزید پڑھیں :حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

متعلقہ خبریں