راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آپ دھرنے کی صورت 25کروڑ عوام کی جذبات کی ترجمانی کررہے ہیں
دھرنے کے اثرات حکمرانوں پر پڑے انہوں نے کمیٹی تشکیل دے کر مذاکرات کیے۔
ہم نے وزراء کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ وہ راولپنڈی دھرنے سےخطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
وزراء کے پاس ہماری بات کورد کرنے کا کوئی آپشن نہیں تھااورہم نے ریکارڈ کے ساتھ آئی پیز سے متعلق بتایا کہ 92فیصد حکومت 23فیصد چین کے شیئرز ہیں
آئی پی پیز کے معائدے جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔
ہم نے کہا مفت بجلی،پیٹرول اور پروٹوکول کی عیاشی بند کرو۔
حکومت نے انرجی،فنانس کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے جو آئی پی پیز پر غور کرے گی۔
مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
انشا اللہ راستہ نکلے گا فتح آپ کی ہوگی۔
مزید پڑھیں : سیاسی پارٹیاں،سیاست اور لانگ مارچ کی بجائے سرجوڑ کر ملکی مسائل کا حل نکالیں، ن لیگ