راولپنڈی (اے بی این نیوز)حکومت کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر پہنچ گئی ۔ مذاکراتی کمیٹی میں عطاءاللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور امیر مقام شامل
کمشنر راولپنڈی عبدالامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی مذاکراتی کمیٹی کے ہمراہ موجود ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی کمشنر راولپنڈی کے دفتر کے باہر گفتگو۔ انہوں نے کہا ہے ۔ابھی مذاکرات ہوں گے اس کے بعد تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
ہماری جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اویس لغاری ملک میں موجود نہیں ہیں وہ چائنہ گئے ہوئے ہیں ۔ جماعت اسلامی والے آرہے ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ بجلی پر ان کے تحفظات ہیں جہاں تک ممکن ہوا دور کریں گے۔
حکومت 200 یونٹ بجلی پر 50 ارب روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں : کسانوں کیلئے بری خبر،ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں450 روپےکا اضافہ















