سڈنی( نیوزڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل کلارک کو انکی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو نےبرلب سڑک تھپڑ ماردیا۔ تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تھا تاہم ویڈیو کچھ دن پہلے لیک ہوئی جس کے بعد دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔کرکٹر کی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو کو وائرل ویڈیو میں چیختے ہوئے اور پھر انہیں مارتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔سال 2019 میں آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک کائلی سے طلاق کے بعد فیشن ڈیزائنر پِپ ایڈورڈز کے ساتھ تعلقات تھے تاہم انہوں نے دسمبر 2021 میں ان کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا کلارک کی جانب سے دھوکا دینے پر ہوا۔
Former Test captain Michael Clarke and his girlfriend Jade Yarbrough have been fined by police over their wild public brawl in Noosa. The couple has now been issued with public nuisance infringement notices. https://t.co/5zYfOfGqUb #7NEWS pic.twitter.com/ZR7669ooxF
— 7NEWS Melbourne (@7NewsMelbourne) January 21, 2023
دوسری جانب واقعہ کے بعد مائیکل کلارک کا بھارتی بورڈ سے کمنٹری کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے، بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے ساتھ آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کیلیے سابق کپتان کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم اب انکا کنٹریکٹ خطرے میں پڑگیا ہے۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک اورپارٹنر جیڈ یاربروگ پر کوئنز لینڈ پولیس نے عوامی مقام پر جھگڑنے پر جرمانہ عائد کردیا جبکہ معاملے کی جانچ پڑتال مکمل کی جاچکی ہے















