اہم خبریں

جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی نے وفاقی حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر مذاکرات کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب جماعت اسلامی کا مری روڈ، راولپنڈی پر مہنگائی، بجلی پر بھاری ٹیکسوں اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرزآئی پی پییزکے ساتھ معاہدے کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایم این اے طارق فضل چوہدری اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش کی۔

جے آئی کے ترجمان نے بتایا کہ جب حکومتی وفد نے پارٹی پر زور دیا کہ وہ دھرنا ختم کر دیں، قیادت نے انکار کر دیا لیکن مذاکرات کی پیشکش پر رضامندی ظاہر کی۔جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے مذاکراتی کمیٹی قائم کی جس میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم، فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور آج (اتوار) کو ہوگا۔

اس دوران جماعت اسلامی نے حکومت سے غریبوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
مزید پڑھیں: کے پی حکومت کا9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

متعلقہ خبریں