اہم خبریں

خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ آج 28 جولائی کو کیلگری میں ہوگی: ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو

کیلگری ( نیوز ڈیسک )خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ سے قبل خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے 28 جولائی کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں پنجاب آزاد ریفرنڈم ہونے والا ہے۔

کیلگری کے ٹاؤن سینٹر میں ایک پولنگ بوتھ قائم کیا گیا ہے، اور چونکہ سکھ پنجاب کی آزادی کے لیے پرعزم ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ سکھوں کی ایک بڑی تعداد وہاں ووٹ ڈالے گی۔تجربہ کار خالصتانی رہنماؤں اور کونسل آف خالصتان کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مغربی ممالک میں سکھوں کو قتل کرنے کی مہم بین الاقوامی دہشت گردی اور جبر میں بھارت کے کردار کو ظاہر کرتی ہے جس پر عالمی پابندیوں کی ضرورت ہے۔

میونسپل پلازہ میں اتوار کو خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ سے پہلے یہاں ایک انٹرویو میں، امریکہ میں مقیم ڈاکٹر نے کہا کہ دسیوں ہزار سکھوں کو خالصتان نامی اپنا وطن بنانے کی مہم چلاتے ہوئے دیکھ کر مودی حکومت بے چین ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ڈیتھ اسکواڈ آپریٹر نکھل گپتا اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے شواہد، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دہشت گردی کے جھوٹے الزامات اور سکھوں کے خلاف دھمکیوں کے ساتھ مل کر سکھوں کے خلاف بین الاقوامی دہشت گردی میں بھارت کے کردار کو ظاہر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :گھوٹکی میں ڈاکوئوں کا پولیس چوکی پر حملہ،2 اہلکار شہید

متعلقہ خبریں