راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عطا اللہ تارڑ اور فضل چوہدری جماعت اسلامی کی قیادت سے مذاکرات کے لیے دھرنے پر آئے اور دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست کی تاہم جماعت اسلامی کی قیادت نے مسترد کر دیا۔
دھرنا ختم کرنے کی درخواست۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان آج صبح ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس کرینگے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
علاوہ ازیں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا، وقت اور جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کی دعوت دینے آئے تھے۔ لیاقت بلوچ نے کمیٹی بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے اور پرامن احتجاج ان کا حق ہے۔ جب ملک ملا تو وہ نہیں تھے، عوام کا درد، ہمارا بھی وہی ہے، ہم بیٹھ کر مسائل حل کریں گے۔
مزید پڑھیں: آ ج28جولائی اتوار2024پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا امکان