ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی ہدایت کار فرح خان کی والدہ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔
بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایت کار فرح خان کی والدہ گزشتہ روز 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا تعزیت کے لیے فرح کے گھر پہنچے۔
اس کے علاوہ بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی ہدایت کار کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔
مزید پڑھیں: لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روزمیں داخل، ٹریفک پلان جاری